تمام امتحانی مراکز کے سپروائزری اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، شوت علی سرپرہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء)سیکرٹری بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن شوت علی سرپرہ نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کے سپروائزری اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ امتحان دینے والے طلباء کو وقت پر پیر جاری کرے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں پیپر حل کر سکیں وہ گرائمرسکول ، سائنس کالج،سینٹرل سکول کے امتحانی مراکز کا معائنہ کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ کا عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ طلباء کو پرسکون ماحول میسر کیا جائے تاکہ وہ اپنی قابلیت سے مقررہ وقت میں پیپر حل کر سکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ امتحان کو صاف اور شفاف بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ بوٹی ما فیا اور نقل کے رجحان کو ختم کیا جا سکے اس میں اساتذہ اور سینٹروں میں تعینات سپریٹنڈ نٹ سمیت دیگر عملے کے علاوہ والدین کا تعاون بھی درکار ہے فرائض میں غفلت اور کو تاہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کا رروائی عمل میں لائی جائیگی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نقل کے رجحان اور جعل سازی کو روکنے کیلئے موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد ایک واضح پالیسی پر گامزن ہو کر تعلیم کے شعبے کو بہتری کی جانب سے راغب کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے تھے گزشتہ تین سالوں کے دوران کئے جانیوالے اقدامات کے ثمرات صوبے کے ہونہار طلباء اور دیگر لوگوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اسی لئے بورڈ انتظامیہ نے نقل جیسے ناسور کے خاتمے کو یقینی بنا نے کیلئے امتحانی سینٹرز کے قریب دفعہ144 کا نفاذ کر کے سینٹروں میں موبائل فون اور دیگر نقل کیلئے استعمال ہونیوالے لوازمات پر پابندی کی ہے اس لئے امتحانی امیداروں سے بھی یہی امید ہے کہ وہ اس پر سختی سے عملدرآمد کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جعلی امیدواروں کا راستہ روکنے کیلئے امتحانی طلباء سے انگوٹھے کے نشان کے ذریعے جوابی پیپر پر حاضری لی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑھنے پر ان نشانات کو نادر ا کے ذریعے شناخت کر کے جعل سازوں کا راستہ روکا جاسکے اور صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنا یا جا سکے۔