کراچی کے مختلف علاقوں میں مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ ، پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے باغی راہنما مصطفی کمال کے حق میں شہر کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے وال چاکنگ اور پوسٹرز پر مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے درج ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے متعدد علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ سے بغاوت کرنے والے راہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے حق میں دیواروں پر وال چاکنگ اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں وال چاکنگ اور پوسٹرز پر مصطفیٰ کمال کے حق اور ایم کیو ایم کے خلاف نعرے اور اشعار تحریر کئے گئے ہیں واضح رہے کہ چند روز قبل مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد کراچی میں سیاسی تناؤ عروج پر ہیں اور ایم کیو ا یم اور مصطفیٰ کمال کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے اہم سیاسی شخصیات مصطفیٰ کمال کی سیاسی جماعت کے باقاعدہ اعلان کے بعد شمولیت کا اعلان کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :