Live Updates

تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے مو ثر اقدامات کرلئے ،سیکرٹری داخلہ بلوچستان

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات کرلئے ہیں،صوبے کی جامعات کی حفاظت کیلئے 500ریٹائرڈ اہلکاروں پر مشتمل فورسز تیار کی جارہی ہے۔ وہ گرلز کالج کوئٹہ میں شہر کے اسکولوں کے سربراہان اور عملے کو سول ڈیفنس کی تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اکبر حسین درانی نے کہا کہ اسکولوں کی سیکورٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ احساس تحفظ بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت بردشت نہیں کی جائے گی،ملک نے امن کی جانب ٹیک اف کرلیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری شروع ہونے سے ملک ترقی کا نیا دور شروع ہورہا ہے۔ تقریب کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے جامع پلان تربیت دے دیا ہے ،یونیورسٹیز اور کالجز کے اردگرد واچ ٹاور بنائے جارہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات