اسلام آباد میں پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن ‘ بارہ افراد گرفتار

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں،رینجرز اور پولیس نے آبپارہ مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران نو ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک خاتون سمیت بارہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔زیر حراست افراد سے تھانہ آبپارہ میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :