قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نور الامین مینگل اور اسد رضا جعفری کیخلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں ایم این اے کی تحریک استحقاق پر قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اسد الرحمن ایم این اے نے سابق ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل اور بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل اسد رضا جعفری کے خلاف لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں استحقاق کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز چوہدری اسد الرحمن ایم این اے کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے14اراکین نے شرکت کی ان میں چوہدری خادم حسین ، محمود بشیر ورک ، نجف سیال، عبدالمجید خاں، شیخ محمد اکرم ، ممتاز تارڑ ، کرن حیدر ، مائزہ حمید ، شگفتہ جمانی، رائے حسن نواز ، ایس اے اقبال قادری اور نواب یوسف تالپور شامل ہیں کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کیپٹن ر زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ کمشنر فیصل آباد کیپٹن ر نسیم زاہدبھی کمیٹی کے طلب کرنے پر شریک ہوئے اس موقع پر سابق ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل اور بورڈ آف ریونیو کے ممبر حسن رضا جعفری بھی موجود تھے اجلاس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خاں نے بتایا کہ ڈی سی او فیصل آباد کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور دیگر الزامات کے بارے میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جس پر سابق ڈی سی او ان سے ناراض ہو گئے جس پر ڈی سی اونے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کے ساحل ہسپتال کی لیزکو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جبکہ انہوں نے ساحل ہسپتال جو گذشتہ تیس سال سے عوام کی خدمت کر رہا ہے اس کی شہرت کوبھی نقصان پہنچایا اور بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشل ممبر حسن رضا جعفری کی ملی بھگت سے ساحل ہسپتال کے ریکارڈ میں ردو بدل کیا چیئرمین کے استفسار پر کمشنر فیصل آباد اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے بتایا کہ سابق ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل نے رانا محمد افضل ایم این اے کے زیرسرپرستی ساحل ہسپتال کی اراضی کی منسوخی اور دیگر نوٹس جو ساحل ہسپتال کو جاری کیے گئے ہیں سابق ڈی سی او نے ان سے تحریری طور پر کوئی اجازت نہ دی ہے جبکہ سابق ڈی سی او اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتے تھے کمشنر فیصل آباد نے اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کو بتایا کہ انہوں نے سابق ڈی سی او کی طرف سے ساحل ہسپتال کی اراضی کو قبضہ میں لے کر اسے نیلام کرنے کے احکامات معطل کر دئے ہیں اور مزید کاروائی ان کے پاس زیر سماعت ہے کمیٹی کے چئیرمیں اسد الرحمن ایم این اے اور کمیٹی میں شامل اراکین اسمبلی نے سابق ڈی سی او اور ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو حسن رضا جعفری کو مزید صفائی کا موقع دیتے ہوئے آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے آئندہ اجلاس میں اعلی افسران کو مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ رانا محمد افضل ایم این اے جو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین بھی ہیں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی امجد اعوان کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کر نے کے الزام میں ان کے عہدہ سے الگ کر دیا تھا جسکا سابق ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کو رنج تھا کیونکہ امجد اعوان انکے قریبی دوست اوربیورو کریٹ تھے سابق ڈی سی او نے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد اعوان کو بحال کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ بھر پور طریقے سے استعمال کیا جس میں انہیں ناکامی ہوئی چنانچہ اس واقعہ کے بعد ڈی سی او اور رانا محمد افضل کے درمیان ٹھن گئی۔