پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا شیڈول مرتب کرلیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ورکشاپس ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے توسط سے مارچ اور اپریل میں منعقد ہوں گی جن میں بہاولنگر، جھنگ، میانوالی، چکوال، راجن پور اور پاکپتن کے اضلاع کے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ اور ہیڈٹیچرز شریک ہوں گے۔ ان تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :