عوامی حقوق سے لاپرواہ شریف برادران کی ساری توجہ میٹرو اور موٹر وے پر ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوامی حقوق سے لاپرواہ شریف برادران کی ساری توجہ میٹرو اور موٹر وے پر ہے اگر یہ سارے وسائل عوام کی بدحالی پر لگائے جاتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار برادران سڑکوں اور پلوں کو بنانے میں اتنے مصروف ہیں کہا انہیں ہسپتالوں سے دوائیوں کا نہ ملنا، بچوں کو ہسپتالوں سے بے دریغ اغوا کر لینا اور نومولود بچوں کو چوہوں کا کاٹنا نظر نہیں آ رہا۔

امن وامان کا ٹنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں کو اپنی توجہ صحت اور تعلیمی شعبوں کو بھی دینے ضرورت ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ حکمرانوں کی عوام کے بنیادی حقوق سے چشم پوشی درست نہیں۔ عام آدمی موجودہ حالات میں قسم پرسی کی زندگی گزار رہا ہے اور مسلم لیگ ن نے ان مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :