قرضہ لے کر اورنج ٹرین منصوبہ بنانا عوام کے ساتھ بہت ظلم ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں پیپلز پارٹی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے 4600ارب روپے کے قرضہ لے کر عوام پر مزید بوجھ بڑھا دیا ہے حکمران قرضہ لینا اعزاز سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب قرضہ لیگ بن گئی ہے ،قرضہ لینے کے باوجودبرآمدات میں 25فیصد کمی ہونا باعث شرم ہے ،حکومت ایک طرف معاشی خوشحالی کا دعوی کرتی ہے اور دوسری طرف غریب مزید مفلس اور دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی طرح لوٹ مار مچا رکھی ہے عوام ابھی قرض اتارو ملک سنوارو سکیم نہیں بولے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا قرضہ لے کر اورنج ٹرین منصوبہ بنانا عوام کے ساتھ بہت ظلم ہے جس کا انہیں حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :