ڈی سی او قصور کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:09

قصور۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء )ڈی سی او قصور /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس سلمان غنی کے زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نیا ڈی پی ایس سکول بنانے کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ فسٹ ایئر میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات جو ڈی پی ایس سکول میں زیر تعلیم ہیں انکی فیس میں 50فیصد معافی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اپنی سفارشات مرتب کر کے بورڈ میں پیش کریگی ۔ ڈی پی ایس سکول میں سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے زیر تعمیر سر سید ہال کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ رواں ماہ ہال کو ہر صورت مکمل کیا جائے ۔