پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،شہبازشریف
ہفتہ 5 مارچ 2016 14:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،پنجاب میں شمسی توانائی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا، صوبے کے 5ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا ہے، ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سولر انرجی کے استعمال کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ماہرین شمسی توانائی کی مشاورت سے فیصلے کر کے تیز رفتاری سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
وہ ہفتہ کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جرمن کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈرسمین نے شمسی توانائی کے استعمال پر بریفنگ بھی دی۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سولر سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب، سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی سے چلانے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شمسی توانائی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا، ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سولر انرجی کے استعمال کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو شمسی توانائی، ٹیوب ویلز کی فراہمی سے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین شمسی توانائی کی مشاورت سے فیصلے کر کے تیز رفتاری سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.