حالیہ بارشیں سود مند:کاشت کار مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے۔ کاشتکار پیداوار میں اضافہ کے لئے حالیہ بارشوں کی وجہ سے وتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں۔ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام باری 2000 اور گولڈن کاشت کریں۔ کاشت کے لئے بیج بلحاظ قسم خالص اور 90 فیصد سے زیادہ اُگاوٴ کا حامل ہو۔ زیادہ پرانا، کمزور، کچی اور ٹوٹا ہوا گریوں پر مشتمل بیج کاشت کے لئے ہرگز استعمال نہ کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج70 کلو گرام پھلیاں یا 40 کلو گرام گریاں فی ایکڑ رکھیں تاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد 50 سے60 ہزارفی ایکڑ حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :