کراچی، پاکستان کی معاشی بہتری سے سیمنٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں تیزی

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان کی معاشی بہتری کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں تیزی آئی ہے جس سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 17.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب 20.89 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 17.78 ملین ٹن تھی، تاہم برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.54 فیصد کم ہوچکی ہے۔

گزشتہ برس جولائی 2014 تا فروری 2015ء تک یہ 5 ملین ٹن تھی لیکن جولائی 2015 تا فروری 2016 تک یہ 3.8 ملین ٹن تک کم چکی ہے۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران 8.71 فیصد اضافہ ہوا ہے، مجموعی فروخت اس دوران 24.76 ملین ٹن رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ 22.78 ملین ٹن تھیں۔

(جاری ہے)

فروری 2016 کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت میں 29.79 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات کے ضمن میں دسمبر 2014 کے بعد پہلی بار بہتری دکھائی دی ہے اور فروری 2016 میں 1.47 فیصد فروری 2015 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، اس طرح سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے اس ماہ کے مقابلے میں 25.06فیصد زیادہ رہی ہے ۔ مجموعی طور پر مقامی فروخت اور برآمدات بالترتیب فروری 2016 میں 2,981,904 ٹن اور 467,287 ٹن رہی ہے۔ گزشتہ برس فروری 2015 میں یہ بالترتیب 2,297,568 ٹن اور 460,510 تھی۔

ملک کے شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت فروری 2016 میں 2,428,597 ٹن رہی جبکہ گزشتہ برس اس مدت کے لیے یہ 1,885,982 ٹن تھی ، اس طرح اس میں 28.77 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت فروری 2016 میں 553,307 ٹن رہی ہے جو گزشتہ برس فروری 2015ء میں 411,586 ٹن تھی، اس طرح اس ضمن میں 34.43 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات فروری 2016 میں 18.9فیصد کمی کے ساتھ 169,809 ٹن رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ 209,461 ٹن تھیں۔ ملک کے شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات گزشتہ برس فروری 2015ء کی 251,049 ٹن سے بڑھ کر فروری 2016ء میں 297,478 ٹن ہوگئیں، اس طرح اس فروری 2016 میں برآمدات 18.5فیصد زیادہ رہی ہیں۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ برس فروری 2015 میں 2.758 ملین ٹن سے بڑھ کر فروری 2016 میں 3.449 ملین ٹن ہو گئیں، اس طرح اس حوالے سے فروری 2016 میں 25.06 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں یہ اب تک سب سے زیادہ اضافہ تھا