کاٹن یو ایس اے کی ٹیکس ورلڈ کیلئے سورسنگ سپورٹ فراہم

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء)کاٹن یو ایس اے نے پیرس میں فروری کی15تا18تاریخ تک منعقد ہونے والی ٹیکس ورلڈ نمائش میں امریکی کاٹن کی پروموشن کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری سپلائی چین کو سورسنگ سپورٹ فراہم کی ۔ہال نمبر 2کے اسٹال E029پر کاٹن یو ایس اے نے شرکاء کو امریکی کاٹن کی پیداوار،عالمی کاٹن مارکیٹ کی ترقی،کرنٹ و کنزیومر مارکیٹ سے متعلق اسٹڈیز اور اپنے جاری سورسنگ پروگرامز کے پس منظر اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کاٹن یو ایس اے نے اپنے سورسنگ پروگرام کے ذریعے پروکیورمنٹ معاملات اور اہم خطوں کیلئے سورسنگ ٹپ سے متعلق سپورٹ فراہم کی۔اس موقع پر شرکاء نے کاٹن یو ایس اے مارکیٹنگ اینڈ لائسنسنگ پروگرام کے مشاہدے کے ساتھ ساتھ کاٹن یو ایس اے کے دنیا بھر میں سرکردہ برانڈز اور ریٹیلرز کے ساتھ تعاون سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

کاٹن ایک قدرتی اور قابل تجدید فائبر ہے اور امریکی کاٹن پروڈیوسر کاٹن کی ذمہ دارانہ پیداوار کے طریقہ کار میں سب سے آگے ہیں۔

کاٹن کی پیداوار میں مسلسل بہتری کے اعتبار سے امریکی کاٹن کا ٹریک ریکارڈ نہایت ہی مثالی رہا ہے اور امریکا کاٹرانسپیرنسی سسٹم اس کی مستقل نگرانی اور بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً13ہزار کاٹن گروئرز سختی کے ساتھ امریکی حکومتی قوانین اورہدایات پر عملدرآمد کرکے پیداوار کے اعتبار سے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اس نمائش میں ٹیکسٹائل ٹریڈ کو امریکا اور آسٹریلیا کے شروع کئے گئے LEADS program Cotton سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں جس کے تحت مینو فیکچررز،برانڈز اور ریٹیلرز کو ان ممالک سے یقینی کاٹن سپلائی چین سالوشن اور استعمال ہونے والے خا م مال پر اعتماد کے مواقع حاصل ہوئے۔کاٹن یو ایس اے ایک پریمیم ٹریڈ مارک ہے جو کہ امریکا میں تیار کاٹن مصنوعات کیلئے ایک شناخت رکھتا ہے ،کاٹن یو ایس اے 50ہزار سے زائد پراڈکٹ لائن اور 3ارب پراڈکٹ کے ساتھ نہایت فخریہ طور پر1989سے صارفین میں ایک بہترین پہچان رکھتا ہے۔