راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتال میں خسرہ کے مریضوں میں اضافہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) راولپنڈی شہر کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں بچوں کے خسرہ کیسز ابھی بھی آ رہے ہیں تاہم المناک عنصر یہ ہے کہ 60 فیصد بچے وہ ہیں جنہیں ای پی آئی پلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خسرہ کے یہ کیسز وباء قرار نہیں دیئے جا سکتے کیونکہ راولپنڈی کے یہ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر تین سے 5 کیسز لے رہے ہیں اور زیادہ تر ان کی عمریں 9 سال سے کم ہیں۔ راولپنڈی میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رائے محمد اصغر کا کہنا ہے کہ خسرہ کے چند مریض بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا والدین بچوں کے لئے ویکسینیشن کو اہم قرار نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :