میڈیکل یونیورسٹی کی ایجوکیشن کانفرنس کا افتتاح ہو گیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:29

پشاور۔05 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء )خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور اور ایسوسی ایشن فار ایکسیلنس ان میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب ہفتہ کے روز میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا تھے۔