پیسکو کے چھاپے ‘ بھٹہ خشت کے 6 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:29

پشاور۔05 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء ) پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پسکو پبی 2 سب ڈویژن کی حدود میں چھاپے مارے اور بھٹہ خشت کے6 ڈائریکٹ کنکشنز پکڑلئے جبکہ کئی میٹروں کو بجلی چوری کی غرض سے آہستہ کیا گیا تھا ․اس کے علاوہ اکوڑہ خٹک سب ڈویژن کے فقیر بابا کلے میں ماربل کے دو فیکٹروں کے میٹروں کو ٹیمپرڈ کیا گیا تھا جن کوفوری طورپر تبدیل کرکے لیبارٹری بھیج دیا گیا اور ان کے خلاف مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے ․اسی طرح پسکوسرویلنس ٹیم نے لنڈی ارباب اورگلبرگ سب ڈویژن کی حدود میں 25 بجلی چوروں کو پکڑلیا جبکہ مردان کے سٹی 2 سب ڈویژن کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں 14 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا ہے جن کو اتارکر لیبارٹری بھیج کر قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔