ڈی سی او سرگودہا نے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10فیصد تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:16

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء )ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دس فیصد تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق 20کلو آٹے کے گٹو کی قیمت 760روپے ‘ چاول باسمتی (386)37 روپے ‘ چاول باسمتی سپر کرنل نیا 62روپے ‘ پرانا چاول سپرکرنل باسمتی 70 روپے ‘ دال چنا موٹی 97روپے ‘ دال مسور موٹی 116 روپے ‘ دال مسور باریک 142 روپے ‘ دال ماش چھڑی ہوئی 236 روپے ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 115 روپے ‘ بیسن 100 روپے ‘کالے چنے موٹے لوکل 95 روپے ‘ سفید چنے موٹے لوکل102 روپے اور سرخ مرچ کی قیمت 210 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

اسی طرح سو گرام تندوری روٹی پانچ روپے ‘ نان سات روپے جبکہ گھی کی قیمت سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن ‘چھوٹاگوشت ‘ گائے کا گوشت ‘ دودھ او ردہی کی قیمت کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ہی وصول کی جائیں گی۔