امریکا میں شرح روزگار میں اضافے کی رپورٹ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:00

نیویارک ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) امریکا میں شرح روزگار میں اضافے کی رپورٹ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں شرح روزگار میں اضافے اور معیشت کی بحالی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس کروڈ کے اپریل کے سودوں میں تیل کی قیمت میں 1.35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل کی قیمت 35.92ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح لندن برینٹ نارتھ کروڈ آئل کے مئی کے سودوں میں 1.65ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 38.72ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔