2سالہ بچی نے پینٹ پہننے کے لیے ریسکو پولیس بلا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مارچ 2016 02:38

2سالہ بچی نے پینٹ پہننے کے لیے ریسکو پولیس بلا لی

گرین ویلی، ساؤتھ کیرولینا کے شیرف ڈپٹی نے 911 پر آنے والی کال کے جواب میں موقع پر پہنچ کر دیکھا تو دو سالہ بچی پینٹ نہ پہن سکنے کی مشکل میں گرفتار تھی۔
گرین ویلی کاؤنٹی شیرف آفس کی ڈپٹی مارتھا لوہنز کو911 آپریٹر نے بتایا کہ ایک بچی نے بظاہر حادثاتی طور پر ایمرجنسی نمبر ملا کر جلدی سے فون بند کر دیا ہے۔ مارتھا اس فون نمبر کے پتے پر پہنچی تو اسے دیکھ کر ایک بچی سامنے آ گئی، جس نے آدھی پینٹ پہنی ہوئی تھی،بچی نے مارتھا سے کہا کہ وہ پینٹ نہیں پہن سکتی۔

مارتھا نیچے بیٹھی اور بچی کو پینٹ پہنا دی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بچی نے مارتھا کو کہا کہ اسے گود میں اٹھائے۔ مارتھا نے بچی کو گود میں اٹھایا تو بچی نے اسے گلے لگایا۔مارتھا کا کہنا ہےکہ یہ میری آج کی ڈیوٹی کا سب سے بہترین حصہ تھا۔
مارتھا کا کہنا ہےکہ وہ علیاہ نام کی اس بچی سے کافی متاثر ہوئی ہے، جسے پتہ ہے کہ ایمرجنسی میں کونسا نمبر ملانا ہے، تاہم کمر عمری کے باعث وہ یہ نہیں سمجھتی کہ آئینی طور پر کس چیز کو ایمرجنسی کہتے ہیں۔
بچی کی ماں پیبلس ریان بھی یہ کہانی سن کر حیران رہ گئی، اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی سے باتیں کی تھیں کہ ایمرجنسی میں کونسے نمبر ڈائل کرنے چاہیے، تاہم یہ یقین نہیں تھا کہ یہ سیکھ گئی ہوگی۔