وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت ، آئی جی سے رپورٹ طلب

جمعہ 4 مارچ 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میڈیا ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت کی اور آئی جی پنجاب،پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے میڈیا ہاؤس پر حملے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے اور تشدد میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہباز شریفف نے کہا کہ میڈیا ہاؤس پر حملے اور صحافیوں پر تشدد،آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے،حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :