الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور را کے ایجنڈوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

پاکستان میں بھارتی ایجنٹ بن کر قتل و غارت کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 4 مارچ 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ مصطفی کمال کے لرزہ خیز انکشافات کا از خود نوٹس لے۔ الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور را کے ایجنڈوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مصطفی کمال نے الطاف اور متحد ہ کی حقیقت کھول دی ہے۔

حکومت اس مسئلہ میں مصلحت کا شکار نہ ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھارتی ایجنٹ بن کر قتل و غارت کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ قوم مصطفی کمال کے انکشافات پر مٹی ڈالو پالیسی نہیں چلنے دے گی ۔ پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پاکستان کو را کے ایجنڈوں سے پاک کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مصطفی کمال کے انکشافا ت سے قوم پر لرزہ طاری ہے۔قوم اب حکومت کے ایکشن کی منتظر ہے۔ مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ مصطفی کمال کی متحدہ کے خلاف چارج شیٹ الارمنگ ہے۔