پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جمعتہ المبارک ملک بھر میں یو مِ و فا ئے رسول ﷺ کے طور پر منا یا گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یو مِ و فا ئے رسول ﷺ کے طور پر منا یا گیا ۔اس سلسلہ میں ریلیاں ،سیمینارز،جلسے ،جلوس ،کا نفرنسزکا انعقاد کیا گیا ۔جبکہ سب سے بڑی ریلی داتا دربار چو ک سے نکالی گئی جو کہ پنجاب اسمبلی ہا ل چو ک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ڈویثر نل صدر علامہ مجا ہد عبدالر سول خان، علامہ رضا ئے مصطفی نقشبندی، سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ودیگر نے کہا کہ لاکھوں عوام سڑکوں پر ہونے کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ،غازی ممتاز قادری کی شہادت سے دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو تکلیف پہنچی ہے ۔ قومی ایکشن پلان کی حمایت کرنیوالوں کو حکومت نشانہ بنارہی ہے ،غازی ممتاز قادری کو انصاف کے تقاضوں کے خلاف اور غیر شرعی پھانسی دی گئی ،صدر مملکت نے گستاخ رسول ملعون آسیہ کی سزا موت کو عملی جامہ نہیں پہنایا تو صدر ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے ،ملعون آسیہ کو بیرون ملک بھیجا گیا تو عوام حکمرانوں کو چھوڑیں گے نہیں ،غازی ممتاز قادری کا رات کی تا ریکی میں عدالتی قتل کیا گیاہے،ممتاز قادری کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی ہے ،پاکستان سیکولر ازم کی سوچ والوں کیلئے قبرستان ثابت ہوگا ،شہید ملت غازی ممتاز قادری تحفظ ناموس رسالت ﷺکے پاسبان ہیں ،غازی ممتاز قادری کی پھانسی یہود ونصاریٰ کے حکمرانوں نے دی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے ، انہوں کا کہنا تھا کہ عاشقان رسول نے اپنی پر امن پالیسی سے بتادیا کہ پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کے داعی ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک سے مغرب کلچر کے خاتمے اور ملک کو مسائل سے نجات کیلئے نظام مصطفی ﷺ نافذ کرنا ہوگا۔اس مو قع پر مو لا نا محمد علی نقشبندی،مو لانااصغر نو رانی، علامہ سر فراز سیا لوی ،مو لا نا شیر محمد مجتبا ئی ،قاری محمد ریا ض ہزاروی،علامہ رب نواز جلالی ،مو لا نا شفا قت ہمدمی ،مفتی محمد سلیم نقشبندی،مو لا نا شریف الدین قذافی سمیت ہزاروں علماء و مشا ئخ و کارکنان نے شر کت کی اس مو قع پر مظا ہرین نے حکو مت کے خلاف سخت نعر ے بازی کی۔دریں اثناء

متعلقہ عنوان :