ممتازقادری کی پھانسی ،سُنی تحریک نے جمعہ کو یوم وفائے رسول منایا

راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں،جلسوں کاانعقاد مساجد،مدارس اورخانکاہوں میں قرآن خوانی ،جمعہ کے اجتماعات میں موجودہ حکومت کو ووٹ نہ دینے کاحلف اُٹھایاگیا انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنیوالے حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا:طاہراقبال چشتی آسیہ مسیح کو سنائی گئی سزا پرفوری عملدر آمدکیا جائے:احتجاجی مظاہرے سے مقررین کاخطاب

جمعہ 4 مارچ 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم وفائے رسولکے طورپر منایاگیا اورغازی ممتاز حسین قادری کو دی جانیوالی غیراسلامی اورغیرآئینی سزاکیخلاف اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اورجلسے منعقدکیے گئے جبکہ سُنّی تحریک علماء بورڈکے عہدیداروں اورعلماء ومشائخ اہلسنّت نے جمعہ کے ملک گیراجتماعات میں حکومت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منطور کیں،اس موقع پر موجودہ حکومت کوووٹ نہ دینے کاحلف بھی اٹھایاگیا۔

احتجاجی مظاہروں ، جلسوں اورریلیوں میں علماء کرام اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورحکومت کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں میں سُنّی تحریک کی اپیل پر چوہڑچوک میں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی،کلمہ چوک میں ڈاکٹرطیب رضا،چونگی نمبر4میں علامہ عطاء الرحمن دھنیال،ترنول میں قاری رضوان رضوی اوربہارہ کہو میں علامہ وسیم عباسی کی قیادت میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے،پشاورروڈپرچوہڑچوک میں بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررّین کاکہناتھاکہ غازی ممتازقادری کوپھانسی دیکرحکمرانوں نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی، انصاف کے تقاضے نہ پورے کرنیوالے حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا،حکمران پاکستان کو لادین ریاست بنانے کا خیال دل سے نکال دیں، غازیممتاز قادری کا جنازہ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہے ،حکمرانوں نے عاشق رسول کو تختہ دار پر لٹکا کر عاشقان رسول کی غیرت کو للکار ا ہے،غازی ممتازقادری کی شہادت انقلاب نظام مصطفی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،اس موقع پرعلمائے کرام نے مختلف قراردادیں منظورکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کوئی عاشق رسول کبھی بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیگا،ملک کو سیکولر ریاست بنانے کے حکومتی مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے،امریکہ کی غلامی سے نکلنا قومی غیرت کا تقاضا ہے،ناموس رسالت کے تحفظ کی تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے سرکار دوعالم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے ایک ایک عاشق رسول غازی ممتاز قادری ثابت ہوگا ،آسیہ مسیح کو سنائی گئی سزا پر عملدر آمد کروایا جائے،ملعونہ آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیجا گیا تو حکومت کی نیندیں حرام کردینگے ،عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کا مشن جاری رکھیں گے،اس موقع پرمفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی ، صاحبزادہ شاہدمنصورچشتی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ امانت علی حیدری،ڈاکٹرطیب رضا، محمدعثمان اعوان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :