ایف بی آر گریڈ 16 اور 17 کے 6 ملازم مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ

جمعہ 4 مارچ 2016 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں گریڈ 16 اور 17 کے چھ ملازمین مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے جمعہ کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے سپرٹینڈنٹ سلیم حیدر ، گریڈ 16کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کسٹم ڈیپارٹمنٹ محمد حیات جونیجو ، گریڈ 16 کے سپرٹینڈنٹ ریجنل ٹیکس آفس پشاور فضل الرحمن گریڈ 16کے سپرٹینڈنٹ ریجنل ٹیکس آفس شہباز احمد ، گریڈ 16 کے سپرٹینڈنٹ ماڈل کسٹم کو لیکٹوریٹ حیدر آباد ثناء اللہ خان گریڈ 17کے سپرٹینڈنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر ریجنل آفس کراچی محمد علاؤ الدین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے جبکہ گریڈ 19 کے ان لینڈ ریونیو کے افسر عمران لطیف مہناس نے چیف او پی ایس ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا گریڈ 18 کے ڈپٹی کولیکٹر انفورسٹمنٹ کراچی علی اعجاز اپنے چارج چھوڑ کر ڈپٹی کوکیڈ ماڈل کسٹم کو لکیورٹیٹ آف اپرائمنٹ ایسٹ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا گریڈ 19 کے منہاس باہور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف آئی او سی اور نارتھ لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس کے علاوہ گریڈ 18کے ان لینڈ ریونیو کے افسر محمد بابر چوہان ڈپٹی کمشنر آئی آر پر ٹی او گوجرانوالہ کا پرفارمنس الاؤنس بحال کردیا گیا

متعلقہ عنوان :