پاکستان کی ترقی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط ہے،برجیس طاہر

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک انتہائی سنہری موقع فراہم کیا ہے اور اس میگا منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو گا،اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

جمعہ 4 مارچ 2016 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط ہے۔اُنہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے اُمور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،وفاقی سیکرٹر ی برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان عابد سعید ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک انتہائی سنہری موقع فراہم کیا ہے اور اس میگا منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو گا جس سے گلگت بلتستان سمیت پورا ملک اور خطہ مستفید ہوگا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ چونکہ گلگت بلتستان اس منصوبے کا انتہائی اہم حصہ اور Launching base کے مترادف ہے لہذا اس منصوبے کی نتیجے میں ترقی کا سب سے بڑا مثبت اثر گلگت بلتستان پر بھی ہوگاوفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PSDP کے تحت ترقیاتی پروجیکٹس پر ترجیجی بنیادوں پر پیروی کی جائے گی ۔

اور اس ضمن میں پلاننگ ڈویژن سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ اِن ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔گلگت بلتستان میں ٹیکس کے ایشوپر بات چیت کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ٹیکس دہند گان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان سے منظوری کے لیے بھیجی جائیں گی اس کے علاوہ وفاقی حکومت اور جی بی کونسل کے درمیان انکم ٹیکس کے سلسلے میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :