سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹروبس سروس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل کر دیا گیا

دوروزمکمل اور ایک روزجزوی طورپربندش کے باعث اتھارٹی کوایک کروڑ10لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعہ 4 مارچ 2016 20:51

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹروبس سروس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹروبس سروس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل کردیاگیا ،میٹروبس سروس کی دوروزمکمل اور ایک روزجزوی طورپربندش کے باعث میٹروبس سروس اتھارٹی کوایک کروڑ10لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں رواں ہفتے احتجاجی مظاہروں اور سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر میٹرو بس سروس دو روز مکمل جبکہ ایک روز جزوی طور پربند رہی ۔

میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کیے گئے سروے کے مطابق اتھارٹی کو ٹکٹنگ کی مد میں پچاسی لاکھ روپے جبکہ چار بسوں کی توڑ پھوڑ کی مد میں 25لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ میٹرو بس اتھارٹی کو یہ نقصان برداشت کرنا ہوگا جبکہ آپریشنل لاگت ترک کمپنی البیراک کو ادا کرنا ہوگی۔میٹرو بسوں پر روزانہ پونے دو لاکھ سے دو لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :