ہندو ؤں کے روایتی تہوار شوراتری کی تقریبات میں شر کت کیلئے یاتریوں کا وفد (کل) پاکستان پہنچے گا

جمعہ 4 مارچ 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) بھارت سے ہندو مذہبی کے روایتی تہوار شوراتری کی تقریبات میں شر کت کیلئے یاتریوں کا کل ( ہفتہ )واہگہ بارڈ ر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد ہندو یاتری گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور میں ایک روز قیام کے بعد ( اتوار ) مورخہ 6مارچ کو مرکزی تقریب میں حصہ لینے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے چکوال روانہ ہو جائیں گے جہا ں پر 7مارچ کو تاریخی کٹاس راج مندر ضلع چکوال میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میں ملک بھر ہندو برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گے جبکہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق سمیت اقلیتی اراکین پارلیمنٹ اور متعدد رہنما ء شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :