مصطفی کمال کے ایم کیو ایم پر الزامات بے بنیاد ہیں یہ الزامات ڈرامہ اورمخصو ص سکرپٹ کا حصہ ہیں

ایم کیوایم کے رہنما سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اس طرح کے الزامات اس سے قبل بھی لگے، پاکستان اور برطانیہ میں تحقیقات بھی ہویں لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ایم کیو ایم پر الزامات سب ڈرامہ او ر پہلے سے لکھے گئے سکرپٹ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات کا مقصد متحدہ قومی موومنٹ کو نقصان پہنچانا ہے۔اس سے ایم کیو ایم مزید مضبوط ہو گی کمزور نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو کھیل تک محدود رہنا چاہیے