سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ،وزارت داخلہ نے کوائف کی تصدیق شروع کردی

جمعہ 4 مارچ 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ،وزارت داخلہ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے کوائف کی تصدیق کا سلسلہ شروع کر دیا،معمولی جرائم، ویزہ قوانین کی خلاف ورزی اور سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرستیں وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ قیدیوں کے کوائف کی نادرا سے تصدیق کر رہی ہے، جن پاکستانیوں کی تصدیق ہو رہی ہے ان کے نام سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو بھجوائے جا رہے ہیں تا کہ تصدیق شدہ پاکستانیوں کو جلد از جلد پاکستان لایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی،معمولی جرائم اور سزائیں پوری کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو فراہم کی گئی ہیں اور پاکستانی سفارتخانے نے تمام پاکستانیوں کے کوائف کی تصدیق کیلئے ان کے نام وزارت داخلہ کو بھجوا رکھے ہیں، جن کی وزارت داخلہ تصدیق کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :