جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ممتاز قادری کے چہلم پر عالمی کانفرنس کا اعلان

کراچی میں بھ ملین مارچ کیاجائے گا، پنجاب حکومت کاتحفظ نسواں قانون آئین اور اسلام کے منافی ہے، مصطفی کمال کا بیان ایم کیو ایم کا ذاتی معاملہ ہے ،مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے بیان سامنے آنے کے بعد حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے‘ ،حکمران طبقے اور قومی اداروں نے بڑے احسن طریقے سے سالانہ 5ہزار ارب کی کرپشن کی ہے ‘جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی پر یس کا نفر نس

جمعہ 4 مارچ 2016 20:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے منظم بدعنوانی سے 5ہزار ارب کی سالانہ کرپشن کی ہے ،کرپٹ نظام حکومت سے چھٹکارہ پانے کیلئے عوام کو کھڑے ہونا پڑے گا،حکومت نے سیکولر طبقے کو خوش کرنے کیلئے ممتاز قادری کو پھانسی دی،اس اقدام نے معاشرے میں تلخ تقسیم پیدا کردی ہے ،مینار پاکستان پر ممتاز قادری کے چہلم پر عالمی کانفرنس ہو گی ،مصطیٰ کمال کا بیان ایم کیو ایم کا ذاتی ایشو ہے ،مصطفیٰ کمال اور سرفراز مرچنٹ کے بیان سامنے آنے کے بعد حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے،وہ لاہور پریس کلب میں امیر العظیم کے سمیت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے،لیاقت بلوچ نے مزید کہا ملک میں منظم بدعنوانی اپنے عروج پر ہے ،حکمران طبقے اور قومی اداروں نے بڑے احسن طریقے سے سالانہ 5ہزار ارب کی کرپشن کی ہے ،ہمارے ملک کو سیاسی نظام کرپٹ ہو چکا ہے ،پارٹی ٹکٹ سے لے کر الیکشن ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوتے ہیں،کرپشن دہشتگردی کے نیٹ ورک کا آلہ کار بن چکا ہے ،ملک پر ایسے لوگوں کو قبضہ ہے جن کا مشن صرف پیسہ بنانا ہے ،اس حوالے سے جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمے کی عوام رابطہ مہم چلائے گی ،6مارچ کو اسلام آباد میں قومی سیمینار ہو جس اگلے لائحہ عمل کا اعلان امیر جماعت اسلام سراج الحق کرینگے،ممتاز قادری کی بھانسی سے قبل تمام دینی جماعتوں نے وزیر اعظم اور صدر کو تجاویز پیش کی مگر انہوں مکمل طور پر نظر انداز کردیا ،حکومت نے سکولر طبقے کو خوش کرنے کیلئے ممتاز قادری کو پھانسی دی ،حکمرانوں نے حالات کو اس نیج پر پہنچا دیا ہے کہ معاشرے میں تقسیم پیدا کردی ہے،تمام دینی جماعت اندرونی اختلافات ختم کرکے قریب آچکی ہیں،ممتاز قادری کے حوالے پورے ملک میں تعزیتی کانفرنس اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے،چہلم کے موقعہ پر مینار پاکستان میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی جسمیں ملک بھر جیدء علماء کرام شرکت کرینگے،کراچی میں بھی ملین مارچ نکالا جائے گا،انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے تحفظ نسواں کے نام پر جو قانون سازی کی ہے وہ آئین اور اسلام کے منافی ہے ،گھروں میں شوہر اور بیویوں کے درمیان ایسا ٹرینڈ کھڑا کردیا ہے کہ اس کی ایک ایک اینٹں گیر جائے گی ،ہمارے سروے کے مطابق پنجاب کی بیشتر خواتین نے اس بل کو یکسر مسترد کردیا ہے ،حکومت پنجاب اس قانون سازی پر نظر ثانی کرے ،ملک میں کیٹ واک کے نام پر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے اور سودی خوری کا ڈٹائی سے موقف دیا جارہا ہے حکومت پاکستان کو مکمل سیکولر ریاست بنانے کی سازش کررہی ہے۔