پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی

جمعہ 4 مارچ 2016 20:35

پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی‘ سب سے زیادہ پنجاب کے مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سامنے آنے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے صرف 3 مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں جبکہ پنجاب کے 147 مدارس کو غیر ملکی امداد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 13 مدارس میں غیر ملکی طالب علمی بھی زیر تعلیم ہے جبکہ امداد دینے والوں میں یو اے ای، کویت، ایران، برطانیہ، جنوبی افریقہ، دوحہ،قطر ، عراق، دبئی اور تھائی لینڈ شامل ہیں‘ لاہور کے 19، شیخوپورہ کے 6 گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے 1,1، راولپنڈی سے پانچ 5، اٹک اور چکوال سے 1،1، جہلم کے 2 مدارس، فیصل آباد کے 25، جھنگ کے 13 ، چنیوٹ کے 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6، خانیوال، پاکپتن، مظفر گڑھ کے 2,2 اور ڈی جی خان کے 1، بہالپور کے 5 اور بہاولنگر کے 6 مدارس نے غیر ملکی امداد حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :