کیاخفیہ ادارے مصطفی کمال کے کئے گئے انکشافات بارے لا علم تھے، فلم اور ڈائریکٹر پراناہے، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی جانب سے کئے گئے انکشافات کے حوالے سے کیا انٹیلی جنس اداروں کو اس بارے میں پہلے سے علم نہیں تھا، یہ فلم بھی پرانی ہے اور ڈائریکٹر بھی پراناہے معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی جانب سے کئے گئے انکشافات کے حوالے سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اینٹلی جنس اداروں کوان باتوں کا علم نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتساب ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :