اپوزیشن نے پی آئی اے بل پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ،اس معاملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر بل پاس کرایاجائے، قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا چاہیے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداﷲ خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ میں پی آئی اے کے حوالے سے بل کو منظور نہ کرکے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اور بل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر بل پاس کرایاجائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بل رد کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی، بل میں ملازمین کے حقوق اور مراعات کو کم نہیں کیا گیا تھا اپوزیشن نے بغیر سمجھے ہی بل کر رد کردیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے انکار کرکے اپنی مرکزی حکومت اور خفیہ اداروں پر عدم اعتماد کیاہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے پی آئی اے نجکاری بل کے حوالے سے کہاکہ اپوزیشن نے سینیٹ میں پی آئی اے کے حوالے سے بل کو منظور نہ کرکے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اور بل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر بل پاس کرایاجائے