ڈی آئی جی آپریشنز نے کر پشن اور دیگر الزامات پر 20 پولیس افسران واہلکاروں کو مختلف سزائیں سنا دیں

منشیات فروشوں کو رشوت لے کر چھوڑنے پر سابق ایس ایچ او نیو انارکلی سب انسپکٹر نیئر نثا ر ، کانسٹیبل محمد اسلم ، کانسٹیبل قاسم علی نوکری سے برخاست سابق محرر ہنجروال ہیڈکانسٹیبل محمد آصف بوگس ایف آئی آر بنانے پر نوکری سے برخاست ،ا ختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر طاہر توقیر کی 2سال کی سروس ضبطگی

جمعہ 4 مارچ 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جھوٹا مقدمہ درج ،انسدادی کارروائی ،منشیات فروشو ں سے رشوت،دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ،تاخیر مقدمات ،اختیارات سے تجاوز،بدعنوانی ، جرائم پر قابو نہ پانے اور مقدمہ میں ملوث ہونے، ناقص تفتیش،روزنامچہ میں غلط اندراج اورتخفیفِ جرم پر20 افسران واہلکاروں کومختلف سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں افسران واہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی شنوائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشوں کو پکڑنے کے بعد ان کو رشوت لے کر چھوڑنے پر سابق ایس ایچ او نیو انارکلی سب انسپکٹر نیئر نثا ر ، کانسٹیبل محمد اسلم ، کانسٹیبل قاسم علی کو نوکری سے برخاست،دوارن ڈیوٹی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر نے پر ہیڈکانسٹیبل نثار احمد،کانسٹیبل محمدا مجد ،کانسٹیبل غلام شبیر، کانسٹیبل ڈرائیور محمد ابرارکو نوکری سے برخاست،سابق محرر ہنجروال ہیڈکانسٹیبل محمد آصف کوبوگس ایف آئی آر بنانے پر نوکری سے برخاست کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت محمد سہیل شہزاد کو بد عنوانی پر 2سال سروس ضبگی،تاخیر مقدمات، تخفیف جر م اوردرخواستیں پینڈنگ رکھنے پر سابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن انسپکٹر وسیم اختر کی ایک سال کی سروس ضبط، ا ختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر طاہر توقیر کی 2سال کی سروس ضبطگی ، سابق ایس ایچ او لوئر مال سب انسپکٹر محمدممتاز حسین کی ناقص کارکردگی پر ایک سال سروس ضبطگی ، جھوٹا مقدمہ درج کر نے پر ٹی اے ایس آئی غلام شبیر کی ایک سال کی سروس ضبطگی، تا خیر مقدمات اور تخفیفِ جر م پرایس ایچ او ستوکتلہ انسپکٹر جاوید صدیق کو شنشور،جرائم کنٹرول نہ کر نے پر سابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ انسپکٹر محمد نعیم انور کو شنشور،ناقص تفتیش کرنے پر انسپکٹر سہیل بشیر کی تنزلی کر کے سب انسپکٹر، غلط رپٹ درج کر نے پرسب انسپکٹر محمد مسلم کی تنرلی کر کے اے ایس آئی ،جھوٹا مقدمہ درج کر نے پر سب انسپکٹر محمد ارشاد کی تنزلی کر کے اے ایس آئی ، انسدادی کارروائی نہ کر نے پر سب انسپکٹر امانت کی تنز لی کر کے اے ایس آئی جبکہ دوران بھرتی امیدوار کو زبردستی دوڑ کلیئر کروانے کی کوشش پر ہیڈ کانسٹیبل مزمل حسین کی ایک سال کی انکریمنٹ سٹاپ کر نے کے احکامات جاری کردیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ پولیس میں بددیانت، نااہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کوئی خلافِ قانون کام کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جائیگا جبکہ محکمہ میں کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :