لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ کونسل ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 4 مارچ 2016 19:37

لا ڑکا نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر غلام محمد ابڑو، محمد عامر ٹگڑ اور دیگر نے بتایا کہ کئی ماہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے لیے متعلق حکام سے شکایتیں کی ہیں لیکن تاحال تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کے باعث ہمارے معصوم بچے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملازمین کو تنخواہیں دے کر ان کے معصوم بچوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔