آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعہ 4 مارچ 2016 19:34

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسرمحمد فاروق کے مطابق خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ ٗہزارہ ٗپشاور ٗبنوں ٗمردان ٗڈی آئی خان ٗ کوہاٹ ڈویژن)سکھر، لاڑکانہ،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ ہفتہ کے روز خیبرپختونخواہ، فاٹا، پنجاب اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بارش کی امیدہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگلے دو روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور، بہاولپور،ڈی جی خان، ملتان اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔بارکھان 20 ٗقلات 16 ٗکوئٹہ (سمنگلی15،شیخ ماندہ 10) ٗژوب13،پارہ چنار 09، دادو،سبی03،ڈی جی خان،بنوں، جیکب آباد ،لاڑکانہ، نوکنڈی02،دالبندین، موہنجوداڑہ،روہڑی اورسکھر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت ٗپاراچنارمنفی03، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈ رہا ٗ لاہور میں 30، کراچی 31، پشاور 29، کوئٹہ 31 اور راولپنڈی میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :