وحدت روڈ سے ایک روز قبل پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونیوالے ڈھائی سالہ بچے کی لاش گھر کی واشنگ مشین سے مل گئی

جمعہ 4 مارچ 2016 19:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رحمانپورہ سے ایک روز قبل پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی لاش گھر کی واشنگ مشین سے مل گئی، پولیس نے گھر کے دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطاق راولپنڈی کا رہائشی ریاست اپنی اہلیہ نسرین اور ڈھائی سالہ بیٹے قاسم کے ہمراہ رحمانپور کے علاقے ابراہیم سٹریٹ میں اپنے رشتہ دار تاج دین کے گھر آیا ہوا تھا۔

قاسم جمعرات کے روز اچانک لا پتہ ہو گیا جس کی رپورٹ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کروائی گئی تاہم بچے کی لاش گھر کی واشنگ مشین سے مل گئی۔ پولیس نے گھر کے دو افراد کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔والد کا کہنا ہے کہ اس ک بیٹے کو گھرمیں موجود افراد میں سے ہی کسی نے قتل کیاہے۔

متعلقہ عنوان :