پیمرا نے اے آروائی نیوز چینل کے اینکرڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف وفاقی وزیرخزانہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا

جمعہ 4 مارچ 2016 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پیمرا نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے قانونی مشیر کی اے آروائی نیوز چینل کے اینکرڈاکٹر شاہد مسعود کے مؤرخہ19 فروری2016ء کو 10بجکر 05منٹ پر نشر کردہ پروگرام میں وفاقی وزیرِخزانہکے خلاف انتہائی ہتک آمیز، بے بنیاد الزامات لگانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شکایت کونسل آف کمپلینٹس کومزید فیصلے کے لئے بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

دائرکردہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی پروگرام جو کہ حقائق سے بلکل عاری تھا، میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف جھوٹے، بے بنیاد اور غلط الزامات لگا کر انکی شہرت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا ء پر پیمرا سے قوانین کے تحت کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ لہٰذا ، پیمرا نے مذکورہ شکایت کا اپنے قوانین کے تحت نوٹس لیتے ہوئے اسے مزید کاروائی کیلئے کونسل آف کمپلینٹس بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :