مولانا فضل الرحمن نے مذہبی جماعتوں کااہم اجلاس (کل) اسلام آباد میں طلب کرلیا

پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ تحفظ حقوق نسواں بل اور ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا علامہ ساجد میر، سراج الحق ، علامہ ساجد نقوی ، مولانا اویس نورانی ٗابوالخیر زبیر سمیت مذہبی قیادت کو شرکت کی دعوت

جمعہ 4 مارچ 2016 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مذہبی جماعتوں کااہم اجلاس (کل)ہفتہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ تحفظ حقوق نسواں بل اور ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اجلاس میں علامہ ساجد میر، سراج الحق ، علامہ ساجد نقوی ، مولانا اویس نورانی ٗ ابوالخیر زبیر سمیت مذہبی قیادت کو شرکت کی دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے بل میں تشدد کی غلط تشریح کرکے مردوں کو رسوا کرنے کا قانون بنایا گیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ قانون میں تشدد اور تادیب میں فرق روا نہیں رکھا گیا انہوں نے کہاکہ قانون گھر کے سربراہ کو دشمن تصور کرکے بنایا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ معاشرے میں جاہلانہ رویے اور تشدد موجود ہے اس کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے بل میں تشدد کی غلط تشریح کی گئی ہے