چین میں 28ہزار سے زائد فحش ویب سائٹس بندجبکہ ڈیڑھ کروڑ غیر قانونی مطبوعات کو قبضے میں لے لیاگیا

جمعہ 4 مارچ 2016 19:23

چین میں 28ہزار سے زائد فحش ویب سائٹس بندجبکہ ڈیڑھ کروڑ غیر قانونی مطبوعات ..

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) چین میں ملک بھر میں 28ہزار سے زائد فحش ویب سائٹس بند کرتے ہوئیایک کروڑ پچاس لاکھ مطبوعات قبضے میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

چین کے فحاشی اور غیر قانونی مطبوعات کے قومی مرکزکی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں ایسی 28ہزار ویب سائٹس بند کی گئیں جن میں غیر قانونی فحش مواد موجود تھاجبکہ ایک کروڑ پچاس لاکھ قبضے میں لی گئیں ۔چین نے غیر قانونی مواد اور فحش ویب سائٹس کے خلا ف آپریشن رواں سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سے ملحقہ بازاروں میں غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :