حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ، 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اےمنتقلی بل2016 ، غیرت کے نام پر قتل کا بل،خواتین سے زیادتی کا ترمیمی بل، انرجی واجبات کی وصولیوں کا بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مارچ 2016 19:04

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ، 10مارچ کو پارلیمنٹ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2016ء) حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ کرلیا ہے.جس کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے 10مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنےکی سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے،وزیرا عظم کی سفارش پر صدرمملکت ممنون حسین مشترکہ اجلاس طلب کریں گے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میٕں اہم بلوں کیلئے قانون سازی کی منظوری لی جائیگی.ان بلوں میں پی آئی اےمنتقلی بل2016کوبھی منظوری کیلیےمشترکہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا جبکہ پی آئی اے منتقلی بل 2016 کو قومی اسمبلی منظور اور سینیٹ مسترد کرچکا ہے، غیرت کے نام پر قتل اور خواتین سے زیادتی کے ترمیمی بل میں قانون سازی کی جائیگی، مشترکہ اجلاس میں انرجی واجبات کی وصولیوں کا بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :