پاکستان امن ،خوشحالی اور روشنیوں کے سفرپر گامزن ہوچکا ہے،ایم ساجد عباسی

ملک کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے پروگرام جاری ہیں،نومنتخب چیئرمین

جمعہ 4 مارچ 2016 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک مسائل کی دلدل سے نکل رہا ہے اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں اڑھائی برس کے دوران پاکستان امن ،خوشحالی اور روشنیوں کے سفر پرگامزن ہوچکا ہے اور آج کا پاکستان کل سے بہتر ہے اورکل کا پاکستان آج سے بہتر ہوگا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے پروگرام شروع کررکھے ہیں۔اپنے بیا ن میں ایم ساجد عباسی نے کہاکہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے عام آدمی کی خوشحالی کے دشمن ہیں،بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور2017ء تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پیدا کررہے ہونگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایم ساجد عباسی مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک درست سمت بڑھ رہا ہے،حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کے جرات مندانہ اقدامات نے قوم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :