ممتاز قادری کی سزا کیخلاف انجمن طلبا ء اسلام نے یوم سیاہ منایا

ملک بھر میں حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 4 مارچ 2016 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) انجمن طلبا ء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات و نشریات سید وقار علی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اب تک لاکھوں جانیں گنوا چکا ہے اور ان لاکھوں جانوں کے ذمہ دار طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ہیں لیکین ہمارے حکمرانوں کی بے بسیکا عالم یہ ہے کی لاکھو ں انسانوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ دیکھ رہی ہے جبکہ امت مسلمہ کے ہیرو ممتاز قادری کو شہید کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے تک طلبا ء برادری سراپا احتجاج رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز قادری کی سزا کے خلاف انجمن طلبا ء اسلام کے زیر اہتمام منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر کیا ،مزید تفصیلات کے مطابق انجمن طلبا ء اسلام نے ممتاز قادری کے خلاف حکومتی اقدام کو خلاف شریعت قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں ،اس حوالے سے بین الاقوامی ا سلامی یونیورسٹی میں ممتاز قادری کی رسم قل کا اہتمام کیا گیا جہاں قرآن خوانی ،محفل نعت کا اہتمام کیا گیا اور جامعہ مسجد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بعد از نماز جمعہ درود وسلام کی محافل بھی ہوئیں علاوہ ازیں انجمن طلبا ء اسلام کے کارکنان نے ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی کی قیادت میں جامعہ اسلام آباد اور جامعہ مسجد المجتبیٰ G-7/4 سے سید جہانگیر شاہ سیدی کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کی ۔