ممتازقادری نے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے اپنی جان دیکر رہتی دنیا تک اپنے آپ کو امر کرلیا،شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے ‘حکومت نے عاشق رسول ؐ کو پھانسی دیکر عالم اسلام میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے
علامہ غلام محمد چشتی گولڑوی کاممتاز حسین قادری کے رسم قل کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب
جمعہ 4 مارچ 2016 18:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء)ممتاز عالم دین علامہ غلام محمد چشتی گولڑوی کاممتاز حسین قادری نے کہا ہے کہ ممتازقادری نے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے اپنی جان دیکر رہتی دنیا تک اپنے آپ کو امر کرلیا،شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے موجودہ حکومت نے ایک عاشق رسول ؐ کو پھانسی دیکر عالم اسلام میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے،ممتاز قادری کے چاہنے والے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جیسی جماعت کو ووٹ کسی صورت نہیں دینگے ۔
وہ جمعہ کو یہاں عثمانیہ مسجد ،ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں ممتاز حسین قادری کے رسم قل کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ مفتی مسعود قادری،علامہ ابراررضوی،مفتی منیر سلطانپوری،علامہ محمدصدیق ضیائی،علامہ کامران اسلم،علامہ عبدالرؤف سلطانی،علامہ فیاض سلطانی علامہ کامران اختر صدیقی،آصف عطاری،مقصود علی قادری،راجہ عرفان امتیاز ،ریاض ساقی ودیگر بھی موجود تھے،علماء کرائم کا کہنا تھا کہ آئندہ مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دینگے کیونکہ اس جماعت نے ایک عاشق رسول ؐ کو تختہ دارپر لٹکا کرشہید کردیا ممتازحسین قادری ایک سچا عاشق رسول تھا اور لیاقت باغ راولپنڈی میں اس کا ہونے والا تاریخ ساز جنازہ جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلمان محمدؐ سے کتنا عشق کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.