سپریم کورٹ مصطفی کمال کے لرزہ خیز انکشافات کا از خود نوٹس لے‘ صاحبزادہ حامد رضا

الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے ،را کے ایجنڈوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

جمعہ 4 مارچ 2016 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ مصطفی کمال کے لرزہ خیز انکشافات کا از خود نوٹس لے،الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور را کے ایجنڈوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مصطفی کمال نے الطاف اور متحد ہ کی حقیقت کھول دی ہے۔

حکومت اس مسئلہ میں مصلحت کا شکار نہ ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھارتی ایجنٹ بن کر قتل و غارت کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ قوم مصطفی کمال کے انکشافات پر مٹی ڈالو پالیسی نہیں چلنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پاکستان کو را کے ایجنڈوں سے پاک کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مصطفی کمال کے انکشافا ت سے قوم پر لرزہ طاری ہے۔قوم اب حکومت کے ایکشن کی منتظر ہے۔ مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ مصطفی کمال کی متحدہ کے خلاف چارج شیٹ الارمنگ ہے۔