وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر بدھ کو سعودی عرب جائینگے

جمعہ 4 مارچ 2016 18:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف تین روزہ دورے پر بدھ کو سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم گیارہ مارچ تک سعودی میں قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور پر شام کی صورتحال اور 34 ممالک کے اتحاد کے حوالہ سے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر بھی بات کریں گے ۔