صدرمملکت نے ایوان صدر میں صنوبر کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 4 مارچ 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اوّل بیگم محمود ہ ممنون نے ایوان صدر کے باغ میں صنوبر کے پودے لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے ایوان صدر کے باغ میں صنوبر کے پودے لگائے ، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ درخت اور جنگلات قومی معیشت کیلئے بہت اہم ہیں، تعلیمی نصاب میں بھی درختوں کی اہمیت پر مواد شامل کیا جائے، تقریب میں وفاقی وزیر زاہد حامد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔