لاہور : مشتعل افراد کو نجی ٹی وی چینل ’نیو‘ کی گاڑی پر حملہ ، وزیر اعظم نواز شریف کی مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : لاہور میں نجی ٹی وی چینل ”نیو“ کی گاڑی پر حملہ ہوا، مشتعل افراد نے نیو ٹی وی کی گاڑی کے شیشے توڑ دئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں، ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آج ٹی وی کے دفتر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔