وزیراعظم نوازشریف 9 مارچ سے 3روزہ سرکاری دورے پر سعودیہ عرب جائیں گے

جمعہ 4 مارچ 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف 9 مارچ سے 3روزہ سرکاری دورے پر سعودیہ عرب جائیں گے ،جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی مجموعی صورت حال سمیت سعودی عرب ایران کشیدگی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 9مارچ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہونگے اور 11مارچ تک سعودی عرب میں قیام کریں گے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ گزشتہ ماہ ایران اورسعودی عرب کے دورے کا فالو اپ ہے اور اس میں وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ماہ جنوری میں کیے گئے دورے میں اٹھائے گئے نکات کو سعودی حکام کے سامنے رکھیں گے ، جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشید گی ختم کرنے پر ذور دیں گے ۔

رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم سعودی عرب میں تین روزہ قیام کے دوران سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک سعودی عرب تعلقات ، مشرق وسطیٰ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گااور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سعودیہ ایران کشیدگی پر بھی بات چیت ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :