آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مسلم کانفرنس سمیت تین سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا امکان

جمعہ 4 مارچ 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مسلم کانفرنس سمیت تین سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے مسلم کانفرنس ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے اور اتحاد کی پیش کش کی ہے ، جبکہ انتخابی اتحاد کے لیے مسلم کانفرنس نے 10نشستوں ، جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 7جبکہ جماعت اسلامی نے 4نشستیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ان تینوں جماتوں سے اتحاد کے لیے مذاکرات کے متعد دور ہو چکے ہیں اور اگلا ہفتہ اتنہائی اہمیت کاحامل ہے جس میں اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہو گی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مسلم کانفرنس کا 5جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو3اور جماعت اسلامی کو 1 نشت دینے کی ہا می بھری ہے تاہم ابھی تک ان پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور مشاورت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتحاد سے متعلق اعلان وزیراعظم محمد نواز شریف تینوں سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بعد کریں گے ۔